پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا میں آج سے بارشوں اوربالائی اضلاع میں برفباری کا نیاسلسلہ شروع ہوگیامحکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت میدانی علاقوں میں بارشوں سے دھند اور سردی کی شدت میں کمی کاامکان آئی ہے پشاور میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوارہوگیاہے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جمعہ کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے پشاور کا درجہ حرارت کم سے کم 6اور زیادہ سے زیادہ 22سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ہے گذشتہ 24گھنٹو ں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 6 ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ پاڑہ چنار میں منفی 5اور مالم جبہ میں منفی3ریکارڈکیا گیا ہے ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مراسلہ کے مطابق بارشوں /برفباری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔مراسلے میں کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں تاکہ بالائی اضلاع میں برفباری اورلینڈ سلائیڈنگ سے راطہ سڑکوں میں رکاوٹوں پیداپیدا نہ ہو۔ بارشوں سے درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments



