بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے،ترجمان الیکشن کمیشن

کراچی (آن لائن) ترجمان الیکشن کمیشن سندھ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے،کراچی اور حیدرآباد ڈویڑن میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ترجمان الیکشن کمیشن سندھ علی اصغر سیال کا کہنا ہے کہ فوج اور رینجرز کی خدمات حساس پولنگ اسٹیشنز کے لئے ہوں گی، کراچی اور حیدرآباد ڈویڑن میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ایک بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن سندھ نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد دڈویڑن میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں مکمل اور عملے کی تربیت ہوچکی ہیں،پولنگ کا سامان ڈی آر او کی نگرانی میں رکھاگیاہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 4 ہزار 990 اور حیدرآباد ڈویڑن میں 3 ہزار 864 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، پولیس نے سیکیورٹی پلان فائنل کردیا ہے، حساس پولنگ اسٹیشنز میں فوج،رینجرزکی خدمات حاصل ہوں گی، بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔