لاہور (آن لائن) جنیوا کانفرنس میں سیلاب متاثرین کیلئے 9ارب ڈالر سے زائد مالی تعاون ملنے پر تہنیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جنیوا کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 9ارب ڈالر زسے زائد مالی تعاون ملنا محکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف اور بلاول بھٹو عالمی برادری کو موسمیاتی اثرات سے متعلق اپنے موقف پر قائل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ عالمی برادری نے موجودہ حکومت کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، یہ ایوان سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے انتھک محنت پر وزیراعظم شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کے اجلاس اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کا بھرمقدمہ لڑا، یہ ایوان سیلاب متاثرین کی جلد از جلد آبادی کاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہے.
Load/Hide Comments



