پرویز الہٰی نے خیبر پختونخوا پر گندم کی سپلائی بند کردی،صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوام 3300 پر 20 کلو آٹا خریدنے پر مجبور

پشاور(آن لائن)آٹا بحران میں وزیر اعلیٰ کی خاموشی معنی خیز صوبہ بھر کے عوام پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ملی بھگت کے خلاف احتجاج کریں ان خیالات کا اظہار جے یوآئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش نے مفتی محمود مرکز پشاور میں اضلاع سے آئے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب اقتدا کی رسہ کشی میں خیبرپختونخوا کے عوام کوگندم کی سپلائی بند کر کے سزا دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی نقل حرکت پر پابندی عائد کر کے گندم اور آٹے کی سپلائی روکنا انتقامی کارروائی یے تحریک انصاف اقتدار بچانے کی جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام کو قربانی کا بکرا بنارہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں گندم کے ذخائر گوداموں میں موجود ہیں لیکن وزیراعلی اوراضلاع کی انتظامیہ کی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ 9 سال میں صوبائی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے سیر سپاٹوں اور مبینہ کرپشن میں وقت گزار کر تجوریاں بھری انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال کے دوران پاکستان میں ایک ایجنڈے کے تحت معاشی بحران پیدا کیا ملک کو ڈیفالٹ اور دیوالیہ کرنے کی ہرممکن کوشش کی لیکنپاکستان کے محب وطن سیاستدانوں نے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں عمران حکومت کے عزائم خاک میں ملا دیئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے اور ملک میں معاشی بحران پیدا کرنے کے لیے مسلسل سازشوں میں مصروف ہیں انہوں نے صوبائی وزیر اعلیٰ محمود خان کو غیرت دلائی کہ وہ پنجاب حکومت کے اس غیر آئینی اقدامات کے خلاف ہمت ہے تو میدان میں آئے اور تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کے خلاف فوری اقدامات کا اعلان کرے انہوں نے اضلاع کی تنظیموں کو ہدایت جاری کی کہ وہ پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت کی ملی بھگت کے خلاف احتجاج کریں.