اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کی ڈرافٹ پولنگ سکیم تیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں تقریباً ایک لاکھ پولنگ سٹیشن بنائے جائیں گے،ایک پولنگ سٹیشن پر ووٹرز کی زیادہ سے زیادہ تعداد1200 رکھی گئی ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے پر ڈرافٹ پولنگ سکیم ڈی ا?ر اوز کے حوالے کی جائے گی،سیلاب کے باعث سکولز کے متبادل سرکاری عمارتوں میں پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے،الیکشن کمیشن نے تمام ریجنل الیکشن کمشنرز کو بھی خط لکھ دیا۔
Load/Hide Comments



