پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے دوران پاکستان ویمن لیگ کے لیے آزمائشی میچز کرانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی گئی

لاہور (آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے دوران پاکستان ویمن لیگ کے لیے آزمائشی میچز کرانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ٹیسٹ رن کے طور پر 5 میچز کروائے جا سکتے ہیں جس میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز سمیت 3 فرنچائزز ٹیسٹ رن کیلئے ویمن ٹیمیں بنائی جائیں گی، ٹیسٹ رن کے لیے فرنچائزز میچز کے اخراجات برداشت کریں گی۔ذرائع کے مطابق 5 ٹیسٹ رن میچوں کے تجربے کی روشنی میں اس سال ستمبر، اکتوبر میں پاکستان ویمنز لیگ کرائے جانے کی تجویز دی گئی ہے، پاکستان ویمنز لیگ ابتدائی طور پر 4 سے 6 ٹیموں پر مشتمل ہوگی اور ٹیموں کو بھی اوپن بڈنگ کے ذریعے فروخت کیا جائے گا.