عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ چوروں کا ٹولہ عوام کا سامنا نہیں کرسکتا،رانا محمد تنویر

لاہور (آن لائن) پاکستا ن تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما رانا محمد تنویرنے کہا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ چوروں کا ٹولہ عوام کا سامنا نہیں کرسکتا، انتخابات سے ہی سیاسی استحکام آئے گا اور بے یقینی کا خاتمہ ہوگا، قوم انتخابات کی تیاری کرے قوم پرمسلط 13جماعتوں کا اتحاد الیکشن سے بھاگ رہا ہے، عمران خان کی جدوجہد کامیا ب ہونے والی ہے لٹیرے جلد گھروں کو جائیں گے۔ وہ پارٹی آفس میں پی پی 156کے کارکنان کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی صفوں میں یکسوئی دکھائی نہیں دے رہی پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی سمتیں مختلف ہیں تحریک انصاف کی مخالفت میں بننے والا 13جماعتوں کا اتحاد اختتام کی طرف بڑھتا نظر آرہا ہے، حکومتی اتحادیوں کے تحفظات اور بیانات واضح ہو رہے ہیں، پہلے کہا تھا غیر فطری اتحاد جلد انجام کو پہنچے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ پی ڈی ایم کا سورج غروب ہونے کے قریب آن پہنچا ہے.