لاہور (آن لائن) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پر دھند کے باعث فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہو گیا،حد نگاہ کم ہونے سے 3پروازیں منسوخ اور 6پروازوں کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا جبکہ 20سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہونے سے بھی مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں شدید دھند کے باعث نظام زندگی کے ساتھ فضائی آپریشن بھی متاثر ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ 150میٹر ہونے سے بیرون اور اندرون ملک کے لئے آنے جانے والے 20 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔ سعودی عریبیہ کی جدہ سے آنے والی پرواز 738تین گھنٹے تاخیر کا شکار،پی آئی اے کی مدینہ سے آنے والی 748 چار گھنٹے تاخیر کا شکار، ائیر بلیو کی شارجہ سے آنے والی 413تین گھنٹے تاخیر کا شکار، ائیر بلیو کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 431 آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار، کراچی سے آنے والی پرواز 141ایک گھنٹہ تاخیرکا شکار،سعودی عریبیہ کی جدہ سے آنے والی پرواز 734 چالیس منٹ تاخیر کا شکار،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 302 ایک گھنٹہ دس منٹ تاخیر کا شکار، ائیر بلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 402 دو گھنٹے 15 منٹ تاخیر کا شکار،گلف ائیر لائن کی بحرین سے آنے والی پرواز 764 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار،ائیر بلیو کی دبئی سے آنے والی ہفتہ دو بجے تک تاخیر کا شکار،دبئی سے لاہور آنے والی پی کے 204،سلالہ سے لاہور آنے والی پی کے 128،لاہور سے مسقط جانے والی ڈبلیو وائے 344،لاہور سے دمام جانے والی پرواز پی کے 247، لاہور سے جدہ جانے والی پی اے 470،لاہور سے کراچی جانے والی پی ایف 144،لاہور سے کراچی جانے والی پی اے 405،لاہور سے کراچی جانے والی پی کے 847 اور کراچی سے لاہور آنے والی پی اے 406 تاخیر کا شکار ہوئی۔ کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی ایف 143، کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی ایف 147،کوالالمپور سے لاہور آنے والی پرواز او ڈی 131 اور دبئی سے لاہور آنے والی پرواز ای آر 724 ،پی آئی اے کی بحرین سے آنے والی پرواز اور پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز 760 کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔اس کے علاوہ پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 306 منسوخ،پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 307 منسوخ اور لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی ایف 148 منسوخ کر دی گئی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ملتان ائرپورٹ پر دھند اور حد نگاہ 4000 میٹر،فیصل آباد ایئر پورٹ پر دھند اور حد نگاہ 4000 میٹر ریکارڈ ہوئی.
Load/Hide Comments



