پشاور(آن لائن)خیبرپختونخواکے میدانی علاقے بدستور سردی کی لپیٹ میں ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کالام میں منفی 9وادی تیرا میں درجہ حرارت منفی 7،پاڑہ چنار میں منفی 6اور دیر میں منفی 5ریکارڈ کیا گیا ہے،اسی طرح چترال منفی 3،مالم جبہ،سوات،کاکول منفی 2،ریکارڈ،کیا گیا ہے۔جبکہ میدانی علاقے پشاور،بنوں اور تخت بھائی میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک جا پہنچاہے شدیدسردی کے باعث صوبہ میں بھر میں معاملات زندگی متاثر، شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے آئندہ چند روز تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار،آبر آلود اور سرد رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے.
Load/Hide Comments



