سید ناصرشاہ اور شرجیل میمن نے پی ٹی آئی والوں کے اعصاب خطا کر دئیے ہیں،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(آن لائن)وزیر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے شبلی فراز کے اس بیان پر کہ پنجاب میں سندھ کے وزراء سید ناصر حسین شاہ اور شرجیل میمن کے خلاف مقدمات داخل کئے جائیں گے کو شبلی فراز کی چبل بازی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سید ناصرشاہ اور شرجیل میمن نے پی ٹی آئی والوں کے اعصاب خطا کر دئیے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شبلی فراز پہلے سید ناصر شاہ اور شرجیل میمن پر الزامات تو ثابت کریں۔ عمران خان کے کہنے پر اسمبلی ممبران اگر استعفے اور ووٹ نہیں دیتے تو پھر ناصر شاہ اور شرجیل میمن قصور وار تو نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو بخوبی علم ہے کہ عمران خان جھوٹے الزامات لگانے اور مقدمات بنانے کے ماہر ہیں اور عمران خان اینڈ کمپنی نے وزیرآباد کے واقعے کی جھوٹی ایف آئی آر کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بہت سارے اسمبلی اراکین عمران خان کی آمریت سے نجات چاہتے ہیں.