لاہور (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت منظور کرلی گئی۔احتساب عدالت لاہور میں دائر درخواست میں وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شامل تفتیش ہوکر نیب حکام کو حقائق سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔عدالت نے 5لاکھ روپے مچلکوں کے عوض 12جنوری تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ہارون یوسف کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب حکام سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے 22دسمبر کو وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف عزیز کی احتساب عدالت میں سرنڈر کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے سلسلے میں وزیراعظم کے داماد کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اعجاز اسحاق خان نے سماعت کرتے ہوئے 14دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرکے نیب کو گرفتاری سے روک دیا تھا.
Load/Hide Comments



