پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

لاہور (آن لائن) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں شیخوپورہ،قصور، فاروق آباد، سانگلہ ہل، گوجرانوالہ، مرید کے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے سے لوگوں میں خوف پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ ایک جبکہ گہرائی پانچ کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز لاہور سے مغرب کی جانب 34کلو میٹر جبکہ شیخوپورہ سے 12کلو میٹر ریکارڈ کیا گیا ہے۔زلزلے سے ابھی تک کسی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں.