اسلام اباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروئی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کوعمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کیخلاف کارروائی سمیت تحریک انصاف کے اعتراضات پر بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے تحریر کردہ تین صفحات پر مشتمل حکم نامہ کے مطابق کسی ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا،سندھ اور لاہور ہائیکورٹس نے صرف حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے،الیکشن ایکٹ کمیشن کو کارروائی کیلئے بااختیار بناتا ہے،جاری حکم نامے کے مطابق تحریک انصاف نے کارروائی کا اختیار دینے کی دفعہ چیلنج کر رکھی ہے،رائج قانون چیلنج ہو تو بھی اس پر عملدرآمد سے روکا نہیں جا سکتا۔عدالت عظمی نے مذکورہ فیصلہ الیکشن کمیشن کے ہائیکورٹس کی جانب سے دیے گئے حکم امتناع کے خلاف دائر درخواست پر دیا ہے.
Load/Hide Comments



