ایم کیو ایم اتحاد اور باپ کے معاملات کوئی قدرتی عمل ہے؟فواد چوہدری

اسلام آباد (آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدر ی نے کہا ہے کہ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا پیر کو بلایا گیا اجلاس ملتوی کردیا گیا،اجلاس آئندہ ہفتے شیڈول کیا جائے گا ہمارے پاس 186 کا نمبر پورا ہے،کوشش ہے کہ مسلم لیگ ن کے ایک،دو لوگوں کی ایڈجسٹمنٹ بھی جلد ہو جائے۔ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کو کوئی چھوٹا نہیں کر سکتا،کچھ حلقوں میں خوف ہے کہ عمران خان بہت بڑا ہو گیا ہے۔ملک 35 سال تک مارشل لاءدور میں ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ پر ہی چلا،حکومت واپڈا اور ائیرپورٹ بیچے گی تو انکے خلاف نعرے لگائیں گے۔ریفارمز صرف وہ کر سکتے ہیں جن کے پیچھے عوامی سپورٹ ہو،اسلام آباد بلدیاتی انتخابات پر ہائیکورٹ نے درست فیصلہ دیا تھا،حکومت اس معاملے پر سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی،اگر سپریم کورٹ انتخابات ہونے دیتی تو صورتحال مختلف ہوتی۔ انکاکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا الائنس اور بی اے پی کے معاملات کوئی نیچرل پراسس ہیں؟کیا کامران ٹیسوری کو لوگ نہیں جانتے؟یہ نان کریکٹرز ہیں؟ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا مگر وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کو نہیں بلایا گیا۔عمران خان کے دور میں دہشت گردی پر قابو پایا جا چکا تھا،رانا ثناء اللہ کہہ رہا ہے کہ ہم نے آپریشن کا فیصلہ کیا۔قبل ازیں فواد چوہدری نے اعظم سواتی کی رہائی پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی کے خلاف درج کیے گئے مقدمے نے جو سیاہ داغ لگایا اس کو نہیں دھویا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کی ضمانت تو ہو گئی لیکن ہمارے نظام انصاف کے چہرے پر جو سیاہ داغ اس مقدمے نے لگایا ہے اس کا دھلنا مشکل ہے۔ جرم صرف یہ کہ طاقتور لوگوں پر تنقید کی جرات کیسے ہوئی، ہر صوبے کی عدالت کے چکر لگوا کر پچھتر سالہ بوڑھے شیر کی ہمت توڑنے کی کوششیں کی گئیں لیکن وہ ڈٹ کر کھڑا رہا۔