صدر مملکت کا شہداء کے ورثاء کو فون،اظہار تعزیت کیا،ورثاء کے جذبہ حب الوطنی پر خراج تحسین

اسلام آباد (آن لائن)صدر مملکت عارف علوی نے مختلف واقعات میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے ورثاء کو ٹیلی فون کر کے اظہار تعزیت کی ہے،۔صدر عارف علوی نے 31دسمبر کو جانی خیل، بنوں میں شہید ہونے والے سپاہی محمد وسیم کے والد سے فون پر اظہار افسوس کیا،شہید کے والد نے کہا کہ تین بیٹے فوج میں ہیں اور قربانی کیلئے تیار ہیں، صدر مملکت نے وطن کیلئے شہید کی قربانی اور والد کے جذبہ حب الوطنی کو سراہااور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت نے 29 دسمبر کو کْرم ایجنسی میں شہید ہونے والے صوبیدار شجاع محمد کے بھائی محمد اشرف کو فون کیا اور ان سے اظہار تعزیت کی،شہید کے بھائی اشرف نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں کو اپنے شہید بیٹے پر فخر ہے، ہم بھی قربان ہونے کیلئے تیار ہیں۔ صدر مملکت نے سپاہی عبدالرحمٰن کے بھائی گوہر یاسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیااور ان کا کہنا تھا کہ ہم سب پاکستان پر قربان، دس بھائی بھی ہوتے تو شہادت کیلئے تیار ہوتے، صدر مملکت کی نائیک محمد رمضان کے چچا سے ٹیلی فون پر گفتگو، شہید کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ مادرِ وطن کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، صدر مملکت نے شہداء کو خراج عقیدت، ورثاء سے اظہار ہمدردی اور صبر جمیل کیاسلام آباد (آن لائن)صدر مملکت عارف علوی نے مختلف واقعات میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے ورثاء کو ٹیلی فون کر کے اظہار تعزیت کی ہے،۔صدر عارف علوی نے 31دسمبر کو جانی خیل، بنوں میں شہید ہونے والے سپاہی محمد وسیم کے والد سے فون پر اظہار افسوس کیا،شہید کے والد نے کہا کہ تین بیٹے فوج میں ہیں اور قربانی کیلئے تیار ہیں، صدر مملکت نے وطن کیلئے شہید کی قربانی اور والد کے جذبہ حب الوطنی کو سراہااور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت نے 29 دسمبر کو کْرم ایجنسی میں شہید ہونے والے صوبیدار شجاع محمد کے بھائی محمد اشرف کو فون کیا اور ان سے اظہار تعزیت کی،شہید کے بھائی اشرف نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں کو اپنے شہید بیٹے پر فخر ہے، ہم بھی قربان ہونے کیلئے تیار ہیں۔ صدر مملکت نے سپاہی عبدالرحمٰن کے بھائی گوہر یاسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیااور ان کا کہنا تھا کہ ہم سب پاکستان پر قربان، دس بھائی بھی ہوتے تو شہادت کیلئے تیار ہوتے، صدر مملکت کی نائیک محمد رمضان کے چچا سے ٹیلی فون پر گفتگو، شہید کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ مادرِ وطن کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، صدر مملکت نے شہداء کو خراج عقیدت، ورثاء سے اظہار ہمدردی اور صبر جمیل کی دعابھی کی.