عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی کوئی بات نہیں کی، سپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور(آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہاہے کہ عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی کوئی بات نہیں کی،نجی ٹی وی کے مطابق سبطین خان نے کہاہے کہ عمران خان جب کہیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے، آئینی وقانونی پیچیدگیاں دور کرکے ہی اسمبلیاں توڑیں گے۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہمارے ایم پی ایز کوکوئی چھپانا چاہے تب بھی چھپیں گے.