صوبے میں نو سال سے قابض حکمرانوں نے غریب صوبے کو مقروض کردیا،مولانا فضل الرحمان

پشاور(آن لائن)سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صوبے میں نو سال سے قابض حکمرانوں نے غریب صوبے کو مقروض کردیا ہے صوبائی حکومت اور وزیر اعلی کو اربوں روپے کا حساب عوام کی دینا ہوگاہیلی کاپٹر بل صرف عمران خان کو نیب کیسز سے بچانے کیلئے پاس کیا گیا،ہم ذاتی قانومذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مفتی محمود مرکز پشاورمیں منعقدہ آل پارٹیزکانفرنس کے بعدپریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر بل صرف عمران خان کو نیب کیسز سے بچانے کیلئے پاس کیا گیا،ذاتی قانون سازی کی مذمت کرتے ہیں جبکہ ملک میں توشہ خانہ سے لیکر توپ خانہ تک چیزیں محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بد امنی، معاشی بدحالی،بھتہ خوری سمیت مسائل بڑھ چکے ہے بھتہ خوروں اور اغواء کاروں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے صوبائی حکومت عوام کی تحفظ اور امن قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں انہوں نے بی آر ٹی، مالم جبہ اور بلین ٹری سونامی کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اور وزیر اعلی اربوں روپے کا حساب دیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نااہلی سب کے سامنے آچکی ہے،اب پردہ نہیں ڈال سکتے۔خیبر پختونخوا حکومت عوام کی ریلیف دینے میں ناکام ہوچکے ہیں صوبائی حکومت سستا آٹے کی فراہمی کو یقینی بنا کر عوام کو ریلیف دے آل پارٹیز کانفرنس میں تمام مسائل کو صوبائی حکومت کی ناکامی قرار دیا گیا ہےَ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ ہم اس قدر دلدل میں پھنس چکے ہیں۔ پاکستا بلیک لسٹ ہونے کی طرف جارہا تھا،نئی حکومت کی کوشش کی وجہ سے پاکستان وائٹ لسٹ میں آیا۔انہوں نے کہا کہ مرکز پر حملے ہورہے ہیں لیکن ہم اسکی حکمت عملی سے دفاع کررہے ہیں اب وہ احتجاج اور لانگ مارچ بھی نہیں کرسکتے.