صدرعارف علوی کا بنوں میں سیکورٹی آپریشن کے دوران فوجی جوان کی شہادت پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد (آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بنوں میں سیکورٹی آپریشن کے دوران فوجی جوان کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ہے،اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں صدر مملکت نے سپاہی محمد وسیم کی شہادت پر اظہارِ تعزیت کیا ہے اور شہید کی قوم کیلئے خدمات، جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت، بلندی درجات کی دعا،صدر مملکت کا اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی، صبر جمیل کی دعا۔