اسلام آباد (آن لائن)وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اللہ کرے 2023 مسائل کی ستائی انسانیت کے زخموں پر مرہم ثابت ہو،مہنگائی، دہشت گردی۔ ظلم وناانصافی، جھوٹ اور نفرت سے نجات ہو۔اتوار کے روز عوامی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ نیا سال ترقی اور خوشحالی کی نوید بہار ہو،نوجوانوں کو خوابوں کی منزل ملے، ٹوٹے دل جڑ جائیں، بیمار صحت پائیں، بدامنی ختم اور امن کا فروغ ہو۔
Load/Hide Comments



