الیکشن سے فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ چور بھاگ رہا ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فارن ایجنٹ کو افسوس ہے کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کی کمٹمنٹ پوری نہیں ہوئی،الیکشن سے فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ چور بھاگ رہا ہے،انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کے ووٹ کا حق استعمال کر کے فارن ایجنٹ کو پارلیمان سے باہر پھینکا تھا،دو سال تک اقتدار میں ہوتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کیوں روکے عمران صاحب؟پی ٹی آئی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں الیکشن کروانے کی کمٹمنٹ کی تھی، اس کا کیا ہوا؟ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر دینے کی کمٹمنٹ” کی تھی، اس کا کیا ہوا؟ آپ کمٹمنٹ صرف لوٹ مار، جھوٹ اور فراڈ سے تھے اور ہیں،مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی کمٹمنٹ صرف فارن فنڈنگ لینے، توشہ خانہ کی چوری، پاکستانی معیشت دیوالیہ کرنے کی تھی،آپ کی کمٹمنٹ صرف تاریخی قرضے ملک پر لادنے اور عوام کو مہنگائی میں غرق کرنے کی تھی،آپ کی کمٹمنٹ صرف کشمیر کا سودا کرنے اور قومی مفاد بیچنے سے تھی۔