ریٹائرمنٹ واپس لینے کا نہیں سوچا، نظرین پی ایس ایل پر ہیں: محمد عامر

لاہور (آن لائن) فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ واپس لینے کا نہیں سوچا ابھی صرف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر نظریں ہیں۔ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں محمد عامر نے ٹریننگ کی اور کہا کہ اللّٰہ نے چاہا تو دوبارہ پاکستان کیلیے کھیلوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں ٹیم پاکستان اچھا کھیلی، جس کا کریڈٹ دینا چاہیے، امام الحق، سرفراز احمد اور سعود شکیل نے اچھی بیٹنگ کی۔ فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کیلیے جانے سے پہلے ٹریننگ کرنا چاہتا تھا۔ ان کاکہنا تھا کہ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی سے ٹریننگ کیلیے اجازت مانگی تھی، انہوں نے مہربانی کی اور مجھے اجازت دے دی۔