اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ ملک میں ابھی بھی 2 کروڑ سیلاب زدگان کو امداد کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی سیلاب متاثرین کو پیغام دے رہی ہے کہ عمران خان کی سیاست اہم ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، ان کو سیلاب زدگان اور بڑھتی ہوئی دہشتگردی سے کوئی سروکار نہیں، تمام منصوبوں میں ناکامی پر ’پاکستان تحریک احتجاج‘ پھر مظاہرے کرنے جا رہی ہے۔شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ دو شارٹ مارچ، استعفوں اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کی دھمکی میں ناکامی ہوئی، اب ان کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، پاکستان تحریک احتجاج ملک چلا سکی نہ ان میں پارلیمانی اپوزیشن کا کردار ادا کرنیکی صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِنہوں نے بس تقسیم، گالم گلوچ، الزام تراشی اور کنٹینر کی سیاست کرنی ہے، لوگ اب ان کی طرز سیاست سے تنگ آچکے ہیں، ان کی سیاست کا محور ملک اور عوام نہیں عمران خان کا ذاتی مفاد ہے۔
Load/Hide Comments



