تھر میں کوئلے سے 330 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا افتتاح

کراچی (آن لائن) تھرپاکر میں مقامی کوئلے سے 330 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا۔پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مہیش ملانی نے تھرپارکر میں 330 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصو بے کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ مقامی کوئلے سے بجلی کی پیدوار سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہو گا، منصوبے کے افتتاح سے تھرکول سے بجلی کی پیداوار تقریباً 3000 میگا واٹ ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تھر کے کوئلے کے استعمال سے پاکستان میں توانائی کا انقلاب آ رہا ہے، تھرکے ذخائر سے 200 سال تک ایک لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث منصوبے کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، تھرکول سے حکومت کو ایندھن کی درآمدات پر 6 بلین ڈالرز کی بچت ہو گی۔