لزبن (آن لائن)پرتگال کے فٹبالر رونالڈو نے لیجنڈری کھلاڑی پیلے کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پیلے کے انتقال پر پوری دنیا میں موجود فٹبال کے مداح اداس ہوگئے وہیں پرتگال کے اسٹار فٹبالر رونالڈو نے لیجنڈری کھلاڑی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنی اور پیلے کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے رونالڈو نے لیجنڈری برازیلین فٹبالر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ رونالڈو نے لکھا کہ ‘میں پیلے کے انتقال پر پورے برازیل جبکہ خصوصی طور پر پیلے کے خاندان سے تعزیت کرتا ہوں، پیلے کی موت پر دنیائے فٹبال میں جو غم ہے اسے بیان کرنا مشکل ہے’۔ انہوں نے کہا کہ’ پیلے کو کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکے گا اور ان کی یاد ہم میں سے ہر ایک فٹبال سے محبت کرنے والے میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔
Load/Hide Comments



