پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے

کراچی(آن لائن) ملکی معیشت میں بہتری کیلئے آئی ایم ایف پروگرام شروع کرنے کے اقدامات،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے ڈیفالٹ نہ ہونے کی یقین دہانی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے جمعرات کو مندی کے بادل چھٹ گئے اور کے ایس ای100انڈیکس 450سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 39200پوائنٹس سے بڑھ کر39700پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 76ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ65.84فیصدحصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 467.93پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 39279.43پوائنٹس سے بڑھ کر39747.36پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 156.61پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 14460.99پوائنٹس سے بڑھ کر14617.60پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 26708.89پوائنٹس سے بڑھ کر27031.82پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیز ی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 76ارب23کروڑ34لاکھ49ہزار284روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 63کھرب6ارب36کروڑ65لاکھ11ہزار965روپے سے بڑھ کر63کھرب82ارب59کروڑ99لاکھ61ہزار249روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 7ارب روپے مالیت کے 22کروڑ77لاکھ88ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو8ارب روپے مالیت کے 25کروڑ84لاکھ54ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 325کمپنیوں کا کاروبا ر ہوا جس میں سے214کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،93میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے بینک الفلاح 5کروڑ21لاکھ،کے الیکٹرک لمیٹڈ2کروڑ1لاکھ،سنر جیکو پاک 1کروڑ31لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام 87لاکھ اور بینک آف پنجاب 77لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے رفحان میض کے بھاؤ میں 592.65روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 8494.65روپے ہو گئی اسی طرح 366.24روپے کے اضافے سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 5781.24روپے پر جا پہنچی جبکہ بہنیرو ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 77.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 960.00روپے ہو گئی اسی طرح 44.20روپے کی کمی سے پریمیم ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت557.05روپے پر آ گئی.