ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری، مرکزی بینک کے ذخائر 6 ارب ڈالرز کی سطح سے بھی گر گئے

کراچی (آن لائن)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور مرکزی بینک کے ذخائر 6 ارب ڈالرز کی سطح سے بھی گر گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب 70 کروڑ ڈالر کی سطح پر ہیں۔مرکزی بینک کے ذخائر 29 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی کمی سے 5 ارب 82 کروڑ 19 لاکھ ڈالرز کی تشویشناک سطح پر پہنچ گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 88 کروڑ 53 لاکھ ڈالرز موجود ہیں۔یوں مرکزی بینک کے ذخائر کی سطح کمرشل بینکوں سے بھی کم ہوگئے ہیں.