’اللہ کے فضل اور آپ احباب کی دعاؤں سے اب طبیعت قدرے بہتر ہے، مولانا طارق جمیل

لاہور: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کینیڈا میں روبصحت ہیں۔گزشتہ روز معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی۔ ٹوئٹر پر مولانا طارق جمیل نے اسپتال سے اپنی ایک تصویر جاری کی ہے اور اس کے ساتھ لکھاہے کہ ’اللہ کے فضل اور آپ احباب کی دعاؤں سے اب طبیعت قدرے بہتر ہے، تین دن مزید اسپتال میں ڈاکٹرز کے زیرِ نگہداشت رہنے کے بعد انشاء اللہ ڈسچارج کر دیا جائے گا، مزید دعاؤں کی درخواست ہے۔‘