نااہل حکومت کی وجہ سے پھر دہشتگردی کی طرف واپس جا رہے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک دفعہ پھر نااہل حکومت کی وجہ سے دہشتگردی کی طرف واپس جا رہے ہیں۔امریکی سفارت خانے کی اپنے عملے کی نقل وحرکت کو محدود کرنے کی ہدایت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کی تباہی نے ہرطرف تباہی مچا رکھی ہے،پہلے ہم دہشتگردی سے سیاحت کی طر ف بڑھ رہے تھے لیکن اب نااہل حکومت کی وجہ سے ایک دفعہ پھر سیاحت سے دہشتگردی کی طرف واپس جارہے ہیں۔