عمران خان کے بلاول بھٹو کے دورں سے متعلق بیان پر افسوس ہوا، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد(آن لائن) مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے بلاول بھٹو کے دورں سے متعلق بیان پر افسوس ہوا، وزیر خارجہ کا کام خارجہ محاذ سنبھالنا ہو تا ہے نہ کہ ملک میں بیٹھ کر کام کرنا، عمران خان نفرت، انتشار اور گالم گلوچ کی سیاست کر رہے ہیں، نفرت،انتشار اور انتہا پسندی کا یہ راستہ بہت ہی خطرناک ہے، دہشتگردی کے واقعات پھر سے اٹھار ہے ہیں، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے، قوم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔ ملک میں دہشتگردی کے واقعات پھر سے اٹھار ہے ہیں کے پی کے اور بلوچستان میں دہشتگردی میں اضافہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نفرت،جھوٹ،گالم گلوچ اور انتشار کی سیاست کر رہے ہیں، نفرت،انتشار اور انتہا پسندی کا یہ راستہ بہت ہی خطرناک ہے، وہ ایسی باتیں کر تے ہیں جن کا نہ کوئی سر اور نہ کوئی پیر ہوتا ہے،بلاو ل بھٹو کے بیرون ملک دور ں سے متعلق عمران خان کا بیان افسوسنا ک ہے ان کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔بلاول بھٹو اپنے تمام بیرون ملک دوروں کے اخراجات خود برداشت کرتے ہیں۔ عمران خان کی باتیں لوجیکل نہیں ہوتی اور اس پر بحث شروع ہو جاتی ہے، وزیر خارجہ کا پاکستان میں بیٹھ کر کام کر نا نہیں ہو تا اس کا کا م دنیا میں جا کر ملکی تعلقات استوار کر نا اور خارجہ محاذ سنبھالنا ہو تا ہے، عمران خان اپنے دور ملک کو بربادی کی طر ف لے کر گئے گئے ان کے دور میں پاکستان سفارتی طور پر بہت متا ثر ہو ا، عمران خان نے دوست ممالک کو ناراض کیا اور تعلقات خراب کیئے،فعال سفارتکاری سے ہم نے ایک بار پھر تعلقات کو مضبوط کیا،بلاول نے اپنے اخراجات سے بیرون ملک جاکر پاکستان کی نمائندگی کی ہے، اتحادی حکومت کی مشترکہ کاوشوں سے ہم آئی ایم ایف کی گرے لسٹ سے نکلے، عمران خان نے ہی آئی ایم سے معاہدے کی خلاف ورزی کی،بلاول نے بھارتی وزیراعظم کو جرات مندانہ اور مدبرانہ جواب دیا، مودی اور اس کے ساتھیوں کا رویہ انتہائی انتہا پسندانہ جس کی ہم مذمت کر تے ہیں، کشمیر معاملے پر امریکہ نے پہلی بار ہمار ا موقف کو تسلیم کیا، عمران خان نے اپنے دور حکومت میں ریکارڈ قرضے لئے عمران خان قوم کو بتا ئیں کہ ان کے دور میں کتنا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا؟ مشکل وقت سے گزر چکے مزید بہتری کیلئے محنت کرر ہے ہیں۔ ہم کوئی آئی غیر آئینی کام نہیں کریں گے سیاسی میدان میں ڈٹ کر ان کا مقابلہ کریں گے، مشروط مذاکرات کبھی نہیں ہوسکتے عمران خان آج بھی کہتے ہیں کہ ادارے مداخلت کریں،سیاست پاکستان کی اکائیوں اور قومیت کو اکٹھا کرنے کا نام ہے.