اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہرنے کہا ہے کہ حکومت کی فسطائیت پوری طرح کھل کر سامنے آ چکی ہے،جعلی دیسی لبرلز کا ایک چھوٹا سا گروہ آجکل ایک دلچسپ صورتحال سے دوچار ہے،پی ڈی ایم بھی پوری طرح سے بے نقاب ہو گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان اس سب کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں،جسے مفاد پرست گروہ ذاتی تعصبات کی وجہ سے تسلیم نہیں کرنا چاہتا،تحریک انصاف کے دور میں ٹی وی سکرینز پر چھائے رہنے والے نام نہاد معاشی مبصر اب روپوش ہو چکے ہیں،ان توجہ کے متلاشیوں نے قیامت کے منظر کی طرح ہمارے 3 سالہ دور کی منظرکشی کی،اب ان نام نہاد مبصرین نے پی ڈی ایم کی وجہ سے ہونے والی اصل خرابی پر خاموش رہنے کا انتخاب کیا ہے۔
Load/Hide Comments



