قومی اسمبلی کی مدت 3 سال کرنا احمقانہ بات، فواد چودھری

لاہور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ قومی اسمبلی کی مدت تین سال کرنا احمقانہ بات ہے،اس کی بجائے ہمیں صوبائی حکومتوں کو ری سٹرکچر کرنا چاہئے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلیاں ختم کر کے ڈویژنز پر اسمبلی بنانی چاہئے، ان اسمبلیوں کے انتخابات تین سال بعد ہوں،ان کاکہناتھا کہ ہائیکورٹ بھی ڈویژن پر لے جائیں اور جوڈیشل سروس آف پاکستان بنائیں۔