لاہور(آن لائن) مسلم لیگ ق کے رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، جس پر عدالت نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ چودھری پرویز الہی کی جانب سے 9 صفحات پر مشتمل درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائرکی گئی، جس میں گورنر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، حکومت پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر نے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے وزیراعلیٰ کو خط لکھا ہی نہیں، خط اسپیکر کو لکھا گیا.
Load/Hide Comments



