لاہور (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کے چھوٹے صاحبزادے سلمان شہباز آج (بروز جمعہ) احتساب عدالت میں پیش ہونگے۔ نیب لاہور نے سلمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سلمان شہباز آج سینٹرل عدالت میں بھی پیش ہونگے جہاں ایف آئی اے نے سلمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کے مقدمے کا چالان پیش کر رکھا ہے۔
Load/Hide Comments



