لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور کے 50 مختلف علاقوں میں گیس پریشر کم ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے اور اس سلسلے میں ایک رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے سپشل برانچ کو احکامات جاری کئے تھے کہ وہ لاہور شہر میں ان علاقوں کی نشاندہی کریں جن میں گیس پریشر یا تو انتہائی کم ہے اور یا پھر سرے ہی سے گیس دستیاب نہیں۔ وزیراعظم کے طلب کرنے پر پیش کی گئی رپورٹ میں گیس پریشر میں کمی کے حوالے سے جن علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں گڑھی شاہو، چونگی امر سدھو، مکی کالونی، گلبرگ کیولری گراؤنڈ، جوہر ٹاؤن اور واپڈا ٹاؤن سمیت شہر کے دیگر علاقے شامل ہیں۔
Load/Hide Comments



