کراچی(آن لائن)وفاقی وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ آئینپاکستان میں کہاں لکھا ہے کہ اسمبلی میں اکثریت نہیں رہے تو اسمبلی توڑ دینی چاہیے جبکہ آئین کے مطابق اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا ایجنڈا ہی ملک میں انتشار پھیلانا ہے اور عمران ممنوعہ فارن فنڈنگ کی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، وفاقی وزیر شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جو ممبران قومی اسمبلی استعفے دینا چاہتے ہیں تو اپنی درخواست کے ساتھ اسپیکر کے پاس پیش ہوں .
Load/Hide Comments



