وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اینکر پرسن شفا یوسفزئی کو ٹیلی فون

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی اینکر پرسن شفا یوسفزئی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی اور مسلح افراد کے شفا یوسفزئی کے گھر میں گھسنے اور گھریلو ملازمین پر تشدد کی شدید مذمت کی۔وزیر اطلاعات نے شفا یوسفزئی سے گفتگو میں کہا کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، پولیس کو ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیر اطلاعات نے شفا یوسفزئی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا۔شفایوسفزئی نے وزیر اطلاعات کو بتایا کہ واقعے کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھیں۔ملزمان نے گھریلو ملازمین پرتشدد کیا اور انہیں دھمکیاں دے کر چلے گئے۔ملزمان گھر کے اندر داخل نہیں ہوسکے اور فرار ہوگئے۔ وزیر اطلاعات کا کہناتھا مل کر اس نوع کے واقعات کا قلع قمع کریں گے۔