پی ٹی آئی حکومت ترقیاتی بجٹ میں 50فیصد کمی کر گئی،سی پیک کو بھی تباہ کر گئی،احسن اقبال

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو نہیں کچھ آتا تھا، جو جاری تھا اسے بھی تباہ کر گئی، اب دوبارہ پاکستان کی ترقی کا سفر بحال کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں،نوجوانوں کو پاکستان کی تعمیر نو کے لئے پاکستان بناؤ تحریک کا حصہ بننا ہو گا،برآمدات کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے، زیر اعظم کا وژن ہے نجی شعبے کے راستے سے رکاوٹیں ہٹائیں جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انٹرنیشنل فوڈ، نیوٹریشن، ہیلتھ کئیر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کامیاب نظام میں علم کو استعمال اور فائدہ اٹھانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔عالمی سطح پر مقابلہ معیشت کی بنیاد پر ہو رہا ہے۔پاکستان کے مستقبل کو محفوظ کرنے کے لئے نہایت تیزی سے معاشی میدان میں ترقی کرنی ہے۔پاکستان میں بہترین اذہان کے وسائل موجود ہیں۔ احسن اقبال نے کہا امن،استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ہی مللک کے ترقی کے ضامن ہیں۔ہم نے مستقبل کی نسل کو پائیدار ترقی کی بنیاد دینی ہے۔ انہوں نے کہا نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں۔معاشرے میں ترقی کے لئے ہم آہنگی اور تعاون لازمی ہے۔نوجوانوں کو منافرت اور عدم برداشت کے عوامل اور عناصر سے بچانا ہوگا۔ احسن اقبال کا کہناتھا پاکستان کی تعمیر نو کیلئے پاکستان بناؤ تحریک کا حصہ بننا ہو گا۔برآمدات کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے۔فارما کی صنعت میں برآمدات میں اضافہ کی بے پناہ صلاحیت ہے۔پاکستان ہر طرح کے قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ہمارے سائنسدان ان وسائل کے استعمال میں جدت لا کر اپنا کردار بخوبی ادا کریں: وفاقی وزیر ینے کہا و زیر اعظم کا وژن ہے کہ نجی شعبے کے راستے سے رکاوٹیں ہٹائیں جائیں۔ حلال فوڈ کے حوالے سے مشرق وسطی میں برآمدات کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ہم نے اپنے پچھلے دور میں 11000 میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے۔پی ٹی آئی حکومت ترقیاتی بجٹ میں 50فیصد کمی کر گئی- سی پیک کا منصوبہ پاکستان کے لئے گیم چینجر تھا۔سی پیک کو بھی پچھلی حکومت تباہ کر گئی۔ وژن 2025 تشکیل دیا تھا تاکہ پاکستان کو ٹاپ 25 اقتصادی مضبوط ممالک کی فہرست میں شامل کر سکیں۔پی ٹی آئی حکومت کو نہ کچھ آتا تھا، جو جاری تھا اسے بھی تباہ کر گئی۔ اب دوبارہ پاکستان کی ترقی کا سفر بحال کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔