حکومت عیاشیاں ختم کرنے کے بجائے عوام پربوجھ ڈال رہی ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اپنی عیاشیاں ختم کرنے کی بجائے بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے جو ناقابل قبول ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ رات 8بجے ریسٹورنٹس بند کرنے کا فیصلہ اس انڈسٹری سے جڑے لاکھوں لوگوں کی کمر توڑ دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس تیل خریدنے کے پیسے نہیں تو بجلی بچانے کا یہ کوئی طریقہ نہیں ہے۔فواد چوہدری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ساری کابینہ ہر وقت بیرونی دوروں پر رہتی ہے، ان کی عیاشیاں ختم کرنے کی بجائے بوجھ عوام پر ڈالا جارہا ہے جو ناقابل قبول ہے۔