اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کو چھپانے پر نااہلی کی درخواست پر عمران خان کے وکیل کو تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی جانب سے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ،سلمان ابوزر نیازی اور اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے ۔دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ لاہور کا کوئی وکیل رہ تو نہیں گیاعمران خان کے وکلاء نے جواب جمع کرانے کے لیے عدالت سے وقت مانگ لیا عدالت نے کہا کہ عمران خان کے وکیل کا وکالت نامہ آگیا ان کو جواب کے لیے وقت دے رہے ہیں اس موقع پر الیکشن کمیشن کے وکیل بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ معاملہ کئی بار پہلے ہمارے پاس آچکا درخواستیں مسترد ہوتی رہیں عمران خان کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ ٹیریان کے معاملے پر پہلے ہی فیصلہ ہو چکا ہے جس پر عدالت نے کہا کہ آپ اس متعلق اپنا جواب جمع کرا دیں عدالت نے عمران خان کے وکیل کو تحریریاسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کو چھپانے پر نااہلی کی درخواست پر عمران خان کے وکیل کو تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی جانب سے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ،سلمان ابوزر نیازی اور اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے ۔دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ لاہور کا کوئی وکیل رہ تو نہیں گیاعمران خان کے وکلاءنے جواب جمع کرانے کے لیے عدالت سے وقت مانگ لیا عدالت نے کہا کہ عمران خان کے وکیل کا وکالت نامہ آگیا ان کو جواب کے لیے وقت دے رہے ہیں اس موقع پر الیکشن کمیشن کے وکیل بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ معاملہ کئی بار پہلے ہمارے پاس آچکا درخواستیں مسترد ہوتی رہیں عمران خان کے وکلاءنے عدالت کو بتایا کہ ٹیریان کے معاملے پر پہلے ہی فیصلہ ہو چکا ہے جس پر عدالت نے کہا کہ آپ اس متعلق اپنا جواب جمع کرا دیں عدالت نے عمران خان کے وکیل کو تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی عمران خان نااہلی کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
Load/Hide Comments



