یہ کہنا مضحکہ خیز ہے سول و ملٹری بیوروکریٹس کو دیئے گئے پلاٹوں کو ظاہر کرنا سیکیورٹی کا مسئلہ ہے،شیریں مزاری

اسلام آباد (آن لائن) مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ کچھ حیرت نہیں کہ امپورٹڈ حکومت نے سیاسی رہنماوں اور سینئر سول اور ملٹری بیوروکریٹس کی توشہ خانہ تفصیلات دینے سے انکار کر دیا،توشہ خانہ کے تحائف، خرید و فروخت کی وجہ سے کسی نے بھی انہیں اپنے ٹیکس گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا قانون صرف ایک آدمی پر لاگو نہیں کیا جا سکتا خاص طور پر جب وہ پہلے ہی سب ظاہر کر چکا ہو۔توشہ خانہ کی ان تفصیلات کا اچانک انکشاف کرنا سیکیورٹی کا مسئلہ کیسے ہے؟ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا یہ کہنا مضحکہ خیز ہے کہ سول اور ملٹری بیوروکریٹس کو دیئے گئے پلاٹوں کو ظاہر کرنا سیکیورٹی کا مسئلہ ہے۔دہشت گردی میں اضافہ اور افغان پالیسی کا خاتمہ اصل سیکورٹی کا مسلہ ہے لیکن اس کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔