عمران خان چیف الیکشن کمشنر سے چیخ چیخ کے این آر او’ مانگ رہے ہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک نہیں عمران خان ہر طرح سے ڈیفالٹ کر چکے ہیں،اپنی کرپشن کا جواب دینا شروع کریں، عقل ٹھکانے تو کیا، چاروں طبق تک روشن ہو جائیں گے،عمران خان کسی بھی صورت اسمبلیاں نہیں توڑیں گے۔ عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا فوج کو چھوڑیں! اپنے گھر اور گھر والی کی چوریوں اور کرپشن کا بتائیں۔فارن فنڈنگ، توشہ خانہ، ہیرے کی انگوٹھیوں، زیورات، زمینوں کی چوریوں کا 20 دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب دیں، آپ کی عقل ٹھکانے آ جائے گی۔اب فارن ایجنٹ، توشہ خانہ چور، نالائق نااہل مافیا کبھی اقتدارمیں نہیں آئے گا، انشاء اللہ۔آپ اقتدار میں آئے تھے چور چور کا شور مچا کے ملک کو لوٹ کر چلے گئے۔آپ اقتدار میں آئے تھے، اپنا لگایا ہوا ایک بھی جھوٹا الزام ثابت نہیں کر سکے۔انہوں نے کہا عمران خان چیف الیکشن کمشنر سے چیخ چیخ کے این آر او’ مانگ رہے ہیں عمران خان چار سال اقتدار میں بھیانک لوٹ مار کر کے گئے ہیں۔