اسلام آباد(آن لائن):وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان کشمیری اور پاکستانی عوام کی آواز ہے،ماضی میں بھارت عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کرتا رہا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کو آئینہ دکھایا ہے، دشمن نے جب بھی میلی آنکھ سے دیکھا تو منہ توڑ جواب دیا گیا، پاکستان نے ہمیشہ ہمسائیہ ممالک سے تعلقات بہتر کرنے کی بات کی، بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اپنے عروج پر ہے، عمران خان محسن کشن انسان ہے، ہمیشہ محسنوں پر وار کئے،اگر پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اسمبلی توڑیں تو ان صوبوں میں انتخابات کے لئے تیار ہیں جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔اتوار کو پی ا?ئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئیوزیر اعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بھارت میں صرف ا?ر ایس ایس مظاہرے کر رہی ہے باقی کسی جماعت نے مودی کو سپورٹ نہیں کیا۔مودی جب گجرات میں وزیراعلیٰ تھے تو انہوں نے مسلمانوں کو قتل کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں جو بیان دیا ہے وہ پاکستان اور تمام جمہوریت پسندوں کی ا?واز ہے، تمام پاکستانیوں نے ان کے بیان کو سراہا ہے، ماضی میں جس طرح بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات لگاتے تھے تو ان کو جواب نہیں ملتا تھا، اب پاکستان کی جانب سے ان کو آئینہ دکھایا گیا ہے۔ ماضی میں پاکستان کی آواز دبا دی جاتی تھی، پی ٹی آئی نے بلاول کے بیان کے حوالے سے خاموشی اختیار کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں تمام پاکستانیوں اور کشمیریوں کی ترجمانی کی ہے۔ مودی مسلمانوں کے خلاف جو کچھ کر رہے تھے وہ چیزیں کشمیر میں دہرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آر ایس ایس کی جماعت نے احتجاج کا اعلان کیا، کانگریس اور دیگر جماعتوں کی طرف سے ان کو سپورٹ نہیں کیا گیا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گزشتہ روز بھارت کے ا خبارات اور ٹی وی چینلز خبر چلاتے رہے کہ پاکستان نے ہمیں دھمکی دی ہے،ہم نے کبھی بھی پڑوسی ملک کو دھمکی نہیں دی بلکہ اچھے تعلقات کی بات کی ہے، پاکستان کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا آتا ہے جس طرح بھارت نے پہل کی ان کا جہاز پاکستان میں داخل ہوا اور ان کو اس اقدام کی سزا ملی، ان کے پائلٹ کو چائے پلا کر رخصت کیا، بھارت کا میڈیا پاکستان کے خلاف جو پراپیگنڈا کر رہاہے پاکستان پہل نہیں کرے گا، ہمیشہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز عمران خان نے اسمبلی توڑنے کی تاریخ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئندہ جمعہ کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اسمبلی توڑنے کا جو اعلان کیا ہے اس حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی ان صوبوں میں انتخابات کے لئے تیار ہے، اگرعمران خان کی خواہش ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات لڑے جائیں تو اس حوالے سے میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ڈاکوؤں اور چوروں جن کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں جو تحفظ حاصل ہے اور انہوں نے جس طریقے سے دونوں صوبوں کو لوٹا ہے ا?دھے سے زیادہ جیلوں میں الیکشن سے پہلے چلے جائیں گے اور ان میں سے زیادہ لوٹ مار کی وجہ سے نااہل بھی ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئین کی پاسداری کی بات کی ہے عمران خان کی خواہش کے مطابق کے پی کے اور پنجاب میں پہلے انتخابات کے بعد باقی انتخابات اکتوبر 2023 میں مقرر ہ وقت پر ہوں گے۔
Load/Hide Comments



