اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان سے پی ڈی ایم کے اوسان خطا ہو چکے، عمر سرفراز چیمہ

لاہور(آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور مشیرِ داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان پر پی ڈی ایم کے اوسان خطا ہو چکے۔ایک بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ملک معاشی تباہی کے دہانے پہنچ چکا ہے،حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو ان کی داستان تک نہ رہے گی۔ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختون خوا اسمبلیاں توڑنیکا اعلان کیا تھا۔