اسلام آباد (آن لائن)کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ہیروز کو کراچی پورٹ ٹرسٹ ”کے پی ٹی“ نے انعامات سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے وفاقی وزیر براے بحری امور فیصل سبزواری آج (اتوار) کو منعقد ہونیوالی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین محمد طارق ہدی کی ہدایت پرکے پی ٹی نے کامن ویلتھ گیمز کے میڈلسٹ کی حوصلہ افزائی کیلئے کراچی پورٹ ٹرسٹ سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونیوالی تقریب کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہے۔ تقریب میں جیولن تھرو گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کو 20َ، 20لاکھ روپے انعام دیا جائیگا۔ قومی ریسلرز انعام بٹ، زمان انور، شریف طاہر کو 10،10 لاکھ جبکہ جوڈو پلیئر شاہ حسین،ریسلر انعام اللہ کو برونز میڈل جتنے پر 5، 5 لاکھ انعام ملیگا۔ قومی ہیرو ارشد ندیم اور انعام بٹ نے اتھلیٹس کی حوصلہ افزا?ی کرنے پر کراچی پورٹ ٹرسٹ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔تقریب میں فیفا ورلڈ کپ کا فائنل بھی دکھایا جاے گا جبکہ وفاقی وزیر براے بحری امور فیصل سبزواری تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔
Load/Hide Comments



