اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئین اور جمہوریت پر یقین رکھنے والے اسمبلیاں نہیں توڑتے،اسمبلیاں توڑنے کا اعلان عمران خان کی آمرانہ اور فسطائی ذہنیت کا نتیجہ ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیر قانون نے کہا 2018 کی “سلیکشن” کے باوجود ہم جمہوریت کے تسلسل کی خاطر پارلیمنٹ میں بیٹھے تھے۔پارلیمنٹ مدت پوری کرتی ہے تو جمہوریت مظبوط ہوتی ہے۔جمہوریت کے تسلسل سے معیشت ترقی کرتی ہے۔انہوں نے کہا پارلیمنٹ کے تسلسل سے سیاسی استحکام آتا ہے، عوام کی ترقی کا عمل آگے بڑھتا ہے۔سیاسی زلزلے اور آمرانہ آفٹرشاکس جاری رہیں تو معیشت مظبوط نہیں ہوتی، مہنگائی بے قابو ہو جاتی ہے۔ معیشت کی بہتری کے لئے اسمبلیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔
Load/Hide Comments



