لاہور (آن لائن) کمشنر لاہور محمد عامر جان اور سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر نے”لاہور صاف تو پاکستان صاف“ایل ڈبلیو ایم سی کا مشن کلین لاہور مہم کا افتتاح کردیا۔ تھری بن، ویسٹ سیگریگیشن پروگرام کا ریلوے اسٹیشن سے افتتاح کیا گیا۔ کمشنر لاہور محمد عامر جان نے اس موقع پر کہا کہ تاریخی مقامات کے حسن کی بحالی کیلئے ہفتے میں ایک دن خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن کے بعد داتا دربار اور شاہی قلعے میں بھی صفائی آپریشن کیا جائے گا۔ سی ای او علی عنان قمر نے کمشنر لاہور کو تھری بن پراجیکٹ بارے بریفنگ دی۔ سی ای او علی عنان قمر نے کہا کہ لاہور کی تمام بڑی مارکیٹ میں تھری بن سسٹم کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ علی عنان قمرنے کہا کہ ویسٹ سیگریگیشن پراجیکٹ ری سائیکلنگ انڈسٹری کیلئے کارآمد ثابت ہو گا۔ شہریوں سے التماس ہے کہ تھری بن کمپین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہری لاہور کو صاف بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
Load/Hide Comments



