اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آٹھ برس گذرنے کے باوجود آج بھی ہم سانحہ اے پی ایس کو نہیں بھول سکے، سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی آٹھویں برسی پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ بزدل شر پسند عناصر نے قوم کے مستقبل، نہتے کم سن بچوں پر حملہ کرکے انہیں شہید کیا، اس دن کو یاد کر کے کوئی اپنے آنسو نہیں روک سکتا، سانحہ اے پی ایس کے شہداء نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا، 16 دسمبر کا دن آرمی پبلک سکول کے شہداء کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا، بحیثیت قوم ہم نے دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے طویل سفر طے کیا، ہم پاکستان میں دیرپا امن اور ترقی کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آرمی پبلک سکول کے شہداء کے درجات بلند کرے اور ان کے اہلخانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ (آمین)
Load/Hide Comments



