اسلام آباد(آن لائن) سینیٹر اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر ایوان بالا میں تحریک انصاف کے اراکین کا تیسرے روز بھی شدید احتجاج جاری رہا، چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق ترمیمی بل کی منظوری کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔جمعہ کے روز سینیٹ اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی سربراہی میں شروع ہوا اجلاس کے آغاز میں قطر میں فیفا ورلڈ کپ کے حوالے سے قرارداد پیش کرنے کے بعد اپوزیشن اراکین اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے اور سینیٹر اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کیلئے احتجاج شروع کردیاجس پر چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن لیڈر کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وقفہ سوالات کے بعد آپ بات کریں تاہم اپوزیشن اراکین چیئرمین سینیٹ ڈائس کے سامنے کھڑے ہوکر سینیٹر اعظم سواتی کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کرتے رہے جس پر چیئرمین سینیٹ نے وفقہ سوالات موخر کرتے ہوئے ایجنڈے میں شامل تحاریک خود ہی پڑھنا شروع کردئیے اور اس کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فارن انوسٹمنٹ پروموشن اینڈ پروٹیکشن ترمیمی بل 2022ایوان میں پیش کیا جس کی شق وار منظوری کے بعد کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا چیئرمین سینیٹ نے بل کی منظوری پر بلوچستان کے عوام کو مبارکبار پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ بل بلوچستان سمیت پورے ملک کیلئے خوش آئند ہے اور اس سے ملک میں سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی انہوں نے بل کی منظوری پر موجودہ اور سابقہ حکومت کا شکریہ ادا کیااجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید نعرے بازی جاری رہی جس پرچیئرمین سینیٹ نے کہاکہ اگر اپوزیشن بات نہیں کرنا چاہتی ہے تو ان کی مرضی ہے اور اجلاس کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا.
Load/Hide Comments



