اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے،اپنے مذمتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے حوالدار محمد امیر اور عام شہری کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، سفاک وحشت و درندگی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پوری قوم اپنے سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔
Load/Hide Comments



