پاکستانی قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ کے ساتھ کھڑی ہے،رانا ثناء اللہ

اسلا م آبا د (آ ن لا ئن) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گرد کاروائیوں کا قلعہ قمہ کرنے نے بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں۔شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں سیکورٹی فورسز پرہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستانی قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ کے ساتھ کھڑی ہے، وطن کی خاطر جان دینے والوں کو پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ اْنکی جرآت کو سلام۔